نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منکی پاکس کے دوکیسز سامنے آنے کے بعد اسپتالوں میں ہائی الرٹ

کراچی/اسلام آ باد(پی پی آ ئی)منکی پاکس کے دوکیسز سامنے آنے کے بعد اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔سندھ حکومت نے منکی پاکس اقدامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کیمطابق منکی پاکس کیلئے اسپتالوں میں الگ وارڈزبنائے جائینگے،منکی پاکس کی علامت کے لئے الگ آئسولیشن وارڈ رکھاجائے گا،سیکریٹری صحت نے کہا ہے کہ منکی پاکس کے حوالے سے ضلعی سطح پرریپڈ رسپانس ٹیم بنائی جائے گی۔اْدھرمنکی پاکس کیسزکے پیش نظرپمزاسپتال میں مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم کردیا گیا۔پمزحکام نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کی طرز پرآئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ترجمان پمزکا کہنا ہیکہ منکی پاکس کا پہلا مریض بھی پمزاسپتال میں ہی زیر علاج ہے، مزید کیسزسامنے آنے پرمریضوں کوآئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔منکی پاکس کے لئے اسپتالوں میں الگ وارڈز بنائے جائیں گے۔ وزارت صحت نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکرینگ کا عمل تیز کرنے اور اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بنانے کی ہدایت کردی۔مراسلے کے مطابق بیماری علامات میں سر اور پٹھوں میں درد، چہرے اور جسم پر پھوڑے ظاہر ہونا ہے،وبازدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ لازمی کی جائے،ڈبلیوایچ او کے 6 خطوں میں 110 ریاستوں میں 87 ہزار 113 کیسز اور 130اموات رپورٹ ہوئیں۔