جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مظفرآباد،مقبوضہ کشمیر میں گروپ20اجلاس کے بھارتی منصوبے کے احتجاجی دھرنا

مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں وکشمیر میں گروپ 20اجلاس کے انعقاد کے مجوزہ منصوبے کے خلاف آزاد جموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکانے ’بائیکاٹ بائیکاٹ جی ٹوئنٹی بائیکاٹ،گو مودی گو بیک،گو انڈیا گو بیک، کشمیر ہمار ا ہے بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو‘کے نعرے لگائے۔کشمیر میڈیا کے مطابق دھرنے کا اہتمام پاسبان حریت جموں وکشمیر نے کیا تھا۔ برہان مظفر وانی شہید چوک میں دیے جانے والے دھرنے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر گروپ 20رکن ملکوں سے متنازعہ اجلاس کے بائیکاٹ کے حوا لے سے جملے درج تھے۔پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے دھرنے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گروپ 20ملکوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں اجلاس کے انعقاد کے پیچھے کارفرما مذموم بھارتی مقاصدکا ادراک کرتے ہوئے اسکا کا بائیکاٹ کر نا چاہیے۔ پاسبان حریت کے نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم نے کہا کہ اگر گروپ20ممالک مقبوضہ علاقے میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں تو یہ ظالم بھارت کا ساتھ دینے کے متراد ف ہوگا،دھرنے کے شرکانے برہان وانی چوک سے گھڑی پن چوک تک احتجاجی مارچ بھی کیا۔ پاسبان حریت نے یکم مئی کو اٹھمقام جبکہ5 مئی کو ہٹیاں بالا میں بھی اسی طرح کے احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔