جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیو یارک سے منشیات سیالکوٹ اسمگل کرنے کی انوکھی واردات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا نیو یارک سے جی پی او سیالکوٹ منشیات کا پارسل بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاون۔اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاون کیا گیا۔ اس دوران جی پی او سیالکوٹ میں نیو یارک سے آئے پارسل سے 160 گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ایک اور کارروائی کے نتیجے میں اسلام آباد ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شہری سے 5 کلو جبکہ خاتون سے 4 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔اسی طرح اے این ایف کی طرف سے پشاور میں چارسدہ کے رہائشی ملزم سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔دوسری طرف کوئٹہ چلتن مارکیٹ میں نجی کوریئر آفس میں بک کیے گئے پارسل سے بھی منشیات برآمد کی گئیں۔ تحقیقات کے بعد حکام نے کوئٹہ کلب روڈ سے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔