شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فنڈز دیے گئے نہ ہی سیکیورٹی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈزکی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرا دی ہے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی اور سیکیورٹی خدشات سے متعلق بتایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے رپورٹ گزشتہ رات سپریم کورٹ میں جمع کراوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ ہی سیکیورٹی فراہم کی گئی تو ایسے حالات میں 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروائی گئی ہے۔