پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علیحدہ علیحدہ انتخابات سے وفاق کو بہت نقصان پہنچے گا:خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات نہیں ہونے چاہیے یہ وقت کا ضیاع ہے اور بحران جیسی کوئی صورتحال نہیں۔ذرا ئع کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی اراکین کہتے ہیں عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، میں بھی یہی کہہ رہا ہوں مذاکرات نہیں ہونے چاہیے، یہ وقت کا ضیاع ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیشگی شرائط کے ساتھ مذاکرات نہیں شروع ہوتے، اگر شرائط پہلے رکھ دیں تو پھر مذاکرات کا فائدہ نہیں، سنا ہے کہ عمران خان نے اس قسم کی باتیں کی ہوئی ہیں، پھر ہمیں اس سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان پہلے ہی کہہ چکے پی ٹی آئی سے بات نہ کریں۔وزیردفاع نے مزید کہا کہ بحران جیسی کوئی صورتحال نہیں ہے، ہم نے کہہ دیا ہے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، علیحدہ علیحدہ انتخابات سے وفاق کو بہت نقصان پہنچے گا، دیگرصوبوں میں پنجاب کے خلاف نفرت اور بڑھے گی۔