جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مردم شماری معاملے پر اسمبلی میں آواز بلند، وزارتیں چھوڑی جائیں،اسد عمر کا ایم کیو ایم سے مطالبہ

کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ایم کیو ایم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مردم شماری معاملے پر اسمبلی میں آواز بلند کی جائے، وزارتیں چھوڑی جائیں، اگروزارتیں نہیں چھوڑی جاتیں تو یہ صرف سیاست کررہے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آئین میں درج ہے ہر 10 سال بعد مردم شماری ہوگی،یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن مردم شماری پر سیاست کی گئی۔ا نہوں نے کہا کہ معاملات مشترکہ مفادات کونسل میں لے گئے تو وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراض کردیا،وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری پر اعتراضات اٹھائے وہ انہوں نے خود کرائی تھی، ہماری حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا۔اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں شفافیت ہونی چاہئے، ایم کیو ایم مردم شماری کے نتائج سے بالکل خوش ہے،کچھ لوگ نہیں چاہتے پاکستان کے رہنے والوں کو صحیح شمار کیا جائے، ایم کیو ایم نے وزیراعظم پر اعتماد اکااظہار کیا۔