پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زمرد خان کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

کراچی (پی پی آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زمرد خان کا کینسر کے باعث انتقال ہو گیا۔ پشتو، اردو اور پنجابی زبان کی مشترکہ اداکارہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔پی پی آئی کے مطابق اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہی تھیں اور آخر کار جان کی بازی ہار گئیں۔ اداکارہ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔ اداکارہ زمرد خان پنجابی، اردو اور پشتو فلموں کے علاوہ سٹیج پر بھی کافی راج کر چکی ہیں۔ انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بہت سی اچھی اور قابل تعریف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کی لازوال اداکاری کے باعث ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ کی بیٹی پریا خان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ انکی والدہ کو کینسر ہے اور ڈاکٹرز نے ان کو لاعلاج قرار دے دیا ہے۔