ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے ٹی سی، عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(پی پی آ ئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور ان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکلا نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔