پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویزالٰہی کیخلاف کرپشن کا کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی) گجرات اورمنڈی بہاوالدین میں 100ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں بیضابطگیوں کا کیس،نیب کو چوہدری پرویزالٰہی،مونس الٰہی،علی افضل ساہی اورمحمد خان بھٹی کیخلاف ابتدائی ریکارڈ موصول ہوگیا۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق نیب لاہورنے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے 23-2022 کے تمام تعمیراتی ٹھیکوں کی تفصیلات مانگ رکھی تھیں۔نیب نے منصوبوں کے ٹینڈرز،ادائیگیوں،پرفارمنس گارنٹی،کام کے معیارکی تفصیلات طلب کی تھیں،قوانین کی خلاف ورزیوں، قبل ازوقت ادائیگیوں،کروڑوں کیکمیشن سمیت مختلف الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پرویز الٰہی، مونس الٰہی،علی افضل ساہی پر کمیشن کی مد میں سرکاری خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔