سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایئرپورٹس کے سکیورٹی آڈٹ کیلئے برطانوی اور سعودی وفد پاکستان کا دورہ کر یں گے

کراچی (پی پی آئی)ملک کے بڑے ایئرپورٹس کے سکیورٹی آڈٹ کیلئے برطانوی اور سعودی وفد پاکستان کا دورہ کر یں گے۔پی پی آئی کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سی اے ایکا وفد آئندہ ماہ 7 جون سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد 7جون کو کراچی پہنچے گا اور کراچی، لاہور، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، اسلام آباد ایئرپورٹس پرپاکستان سے براہ راست سعودی عرب کی پروازوں کی سکیورٹی سامان، اسکریننگ، جہاز میں سامان کی منتقلی و دیگرسکیورٹی آلات کو مانیٹرکرے گا، وفد سی اے اے، اے ایس ایف، ایف آئی اے، کسٹمز و دیگر ایجنسیز سے ملاقاتیں بھی کرے گا نیز سی اے اے کے جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر کا معائنہ بھی کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق رواں ماہ کے آخری ہفتے میں برطانوی سکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، وفد لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سکیورٹی کی جانچ پڑتال کرے گا۔