شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینئر اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

لاہور(پی پی آ ئی) سینئر اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز کی جانب سے نوٹیفِکیشن کے مطابق توقیرناصرپنجاب فلم سنسر بورڈ کے نئے چیئرمین مقرر ہوگئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فلم سسنربورڈ کے عہدیداران کی معیاد 2 سال ہوگی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکشن کے مطابق توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین، واسع چوہدری کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔پنجاب فلم سنسر بورڈ میں سات ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ ان ممبران میں ڈاکٹر محمد یونس بٹ، میاں امجد فرزند، کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اورانجم رشید شامل ہیں۔ واسع چوہدری اس سے قبل بھی اسی عہدے پر مقرر ہوئے، تاہم انہوں نے رواں برس اس عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔