سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم کیلئے عمران خان10 مئی کو طلب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو10 مئی کو طلب کر لیا ہے۔سیشن کورٹ نے عمران خان کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار اور الیکشن کمیشن کی درخواست کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے تحریکِ انصاف کے سربراہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جمعے کو سنایا۔اس موقع پر الیکشن کمیشن اور عمران خان کے وکیل کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم بدھ دس مئی کو عائد کی جائے گی۔عدالت نے اس عمل کے لیے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔