پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان کابینہ و اسمبلی اراکین کی عمران خان سے ملاقات

لاہور/گلگت(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں گلگت بلتستان کابینہ و اسمبلی اراکین کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے فلاحی اقدامات، تنظیمی معاملات اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے اس موقع پر ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی تحریک میں گلگت بلتستان کے عوام کے کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے حقیقی آزادی کی تحریک میں بھرپور ساتھ دیا۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور دیرینہ مسائل کا حل ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گلگت بلتستان سیاحت کا عالمی مرکز بن سکتا ہے جس کیلئے اپنے وفاقی حکومت کے دور میں اہم اقدامات اٹھائے۔ انشا اللہ پی ٹی آئی کی وفاق میں حکومت قائم ہوئی تو نئے گلگت بلتستان کی تعمیر کا سفر دوبارہ شروع کرینگے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے زیر قیادت صوبائی کابینہ، ممبران اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ، پی ٹی ائی و اتحادی اراکین اسمبلی اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔