پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کیخلاف 127 ایف آئی آر درج، کارروائی روکنے کی درخواست

اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اپنے خلاف کیسز میں کارروائی کی روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی121 کیسوں میں کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے،پی پی آئی کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق عمران خان کیخلاف 127 ایف آئی آر درج ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسارکرتے ہوئے کہا کہ کیا127 مقدمات پورے پاکستان میں درج ہیں،یہ تاثر جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کچھ نہیں کررہیں۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ لاہور میں جو مقدمات ہیں وہ لاہور ہائیکورٹ میں بات کریں یہاں ڈپلیکیشن نہ کریں، وکیل عمران خان نے کہاکہ جب درخواست دائر ہوئی تھی تو121 مقدمات تھے اب بڑھ کر 127 ہو گئے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔