پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین پارلیمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد (پی پی آئی)توہین پارلیمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، قاسم نون نے کہا ہم سمجھتے ہیں آج پارلیمان کا اہم دن ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔توہین پارلیمنٹ بل 2023 قائمہ کمیٹی استحقاق کے چیئرمین قاسم نون نے پیش کیا،پی پی آئی کے مطابق رکن قومی اسمبلی قاسم نون نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آج پارلیمان کا اہم دن ہے، جتنی بے توقیری اس پارلیمان کی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی، کہاں ہے پارلیمنٹ کی سپرمیسی۔تحقیر مجلس شوریٰ بل 2023 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تحریک پیش کی گئی، قائمہ کمیٹی رولز اینڈ پروسیجر کے چیئرمین راناقاسم نون نے پیش کی۔قاسم نون کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کمزور ماں کمزور اولاد کا سبب بنتی ہے، جتنی بے توقیری اس ایوان کی ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی، اس ایوان میں گزشتہ ادوار میں لعنتیں برسائی گئیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں ہمارا ٹرائل،پارلیمان کا انڈر مائن کیا جاتا ہے، اس پارلیمان کی عزت ہوگی تو سب کی عزت ہوگی، پارلیمان کی بے توقیری پر سزا اور جزاہونا چاہیے۔