سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری، پولیس نے توڑ پھوڑ پر 2 مقدمات درج کرلیے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد توڑ پھوڑ کرنے پر 2 مقدمات درج کرلیے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے توڑ پھوڑ پر 2 مقدمات درج کرلیے ہیں، مقدمات تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج کیے گئے ہیں۔مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنا شامل ہیں۔مقدمات میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور درجنوں نامعلوم کارکن ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود میں موجود بائیو میٹرک کے دفتر سے القادرٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی میں واقع پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) اور لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس میں بھی گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔