سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کو انسداد دہشتگردی سکواڈ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسد عمر تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں اور حکومت نے کل کے واقعے کو دہرانے کی کوشش کی ہے۔دوسری جا نب اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو نقص امن کے خدشے پر حراست میں لیا گیا ہے۔