پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو ختم کرنے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودی حکومت کا کوئی والی وارث نہیں، ان کااحترام ہے نہ کوئی مقام،تیرہ پارٹیوں کی یہی خواہش ہے کہ عمران خان نااہل ہو اور جیل میں ہو، اداروں کوبخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت اورصلاحیت صفر ہے۔ اپنے بیان میں سا بق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نیب کوگالیاں دینے والے نیب کے شادیانے بجارہے ہیں، عدالتوں کے احترام کی بجائے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز کی تقاریر رضیہ بٹ کے ناول کے سوا کچھ نہیں تھیں،اداروں کا احترام ہے،عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں ہے۔جلاؤ گھیراؤ اس لیے ہواکہ لوگ خود گھروں سے نکل آئے،قیادت کو اٹھا ئیں گے تو پھر لوگوں کو لیڈ کون کرے گا؟عمران خان کو ختم کرنے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر ذوالفقار بھٹو مفتی محمود سے بات کرسکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں کرسکتے؟حکمرانوں نے جتنی نیب ترامیم کی ہیں ان کا فائدہ عمران خان کو ہو گا۔