پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ کی طرف جانے والے راستے بند

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام راستوں و کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے۔دوسری جا نب پنجاب پولیس کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 1650 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جمعرات کو پنجاب پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان کے مطابق مشتعل مظاہرین کی پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران واہلکار شدید زخمی ہوئے۔مختلف شہروں سمیت لاہور میں 63،راولپنڈی 29، فیصل آباد 25، گوجرانوالہ کے 13 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔جبکہ اٹک میں 10،سیالکوٹ میں پانچ اور میانوالی میں چھ افسران و اہلکار پرتشدد مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس کے مطابق ان کے زیر استعمال 70 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور انھیں نذر آتش کیا گیا۔لاہور میں 22، راولپنڈی میں 18،فیصل آباد 15میں،گوجرانولہ میں تین،سیالکوٹ میں پانچ، بھکر میں دو، ملتان میں چار جبکہ اٹک میں ایک پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب پولیس کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں۔