جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں ملوث 4 ہزار سے زائد افراد گرفتار

کرا چی /لاہور /اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد اب تک ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں ملوث 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2 ہزار 560 شرپسند عناصر کو گرفتار کیا۔جبکہ خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں اب تک 7 افراد جاں بحق اور 152 افراد زخمی ہوئے۔پشاور میں 4، کوہاٹ 2 اور دیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ زخمی ہونے والوں میں 36 پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں میں ملوث 659 افراد گرفتار ہوئے۔ ادھر کراچی میں توڑ پھوڑ میں ملوث اب تک 400 افراد گرفتار کیے گئے اور 7 مقدمات درج ہوئے۔بلوچستان میں بھی پرتشدد مظاہروں میں ملوث 80 افراد کو گرفتار کیا گیا۔