سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی، قانون کی پاسداری سے گریز کیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی،انہوں نے کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ان سے پوچھ نہیں سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عمران خان کو کیوں نااہل کرانا چاہیں گے؟کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرنا چاہے گی؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کیا اور جیلوں میں ڈالا، انہوں نے اقتدار میں آتے ہی سیاسی رہنماؤں کی آواز بند کرنے کی کوشش کی۔