عمران کیلئے انصاف بروقت، سستا ہونا بھی چاہیے کیونکہ انکی جماعت کا نام ’انصاف‘ ہے:ناصرشاہ

کراچی(پی پی آ ئی)صوبائی وزیربلدیات سند سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران کیلئے انصاف بروقت،سستا ہونا بھی چاہیے کیونکہ انکی جماعت کانام ’انصاف‘ ہے۔ملکی سیاسی صورتحال پردلچسپ تبصرہ کرتے ہو ئے ناصرشاہ کا کہنا تھاکہ عمران کوتھوک کے حساب سے نہیں بلکہ تاحیات ضمانتیں ملنی چاہیے تھیں،انصاف اتنابڑھ جائے توانصاف انصاف نہیں لگتا،کیونکہ ناانصافی کی توکوئی حدہی نہیں۔ناصرشاہ نے مزید کہا کہ داخل کیسزکی توضمانت ہوگئی،مزہ اسوقت آیاجب ان کیسزکی بھی بیل ہوگئی جوداخل ہی نہیں۔

Next Post

مئی 14 پاکستانی جمہوریت کیلئے تاریخ ساز دن ہے، بلاول بھٹو

Sun May 14 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 14 مئی پاکستان اور جمہوریت کیلئے تاریخ ساز دن ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کے دن بینظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے […]