سائیکل پر حج کیلئے جانے والا پاکستانی نوجوان مدینہ منورہ پہنچ گیا

مدینہ منورہ/ملتان (پی پی آئی)ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹرکا سفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولﷺپر حاضری دی۔پی پی آئی کے مطابق مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے ثاقب کا پرتپاک استقبال کیا، ثاقب رحمان کے مطابق مدینہ پہنچ کر دِلی اور روحانی سکون میسر ہوا ہے۔خیال رہے کہ ثاقب کا ارادہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

Next Post

ای او بی آئی پنشن میں کم و بیش20فیصد اضافہ متوقع

Mon May 15 , 2023
کراچی(پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ ان کی پنشن میں کم و بیش 20فیصد اضافہ کرکے اسے 10ہزار روپیتک کیا جارہا ہے لیکن یہ اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے اور بڑھائی گئی پنشن کا اطلاق یکم جولائی سے ممکن ہوگا۔پی […]