ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں ٹویٹ اور فیس بک پوسٹ کرنے پر بھی اب لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے: حماد اظہر

اسلام آ باد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹویٹ اور فیس بک پوسٹ کرنے پر بھی اب لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پراپنی ٹو یٹ میں حماد اظہر نے الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ اگر گھر پر وہ نا ملیں تو کسی گھر کے فرد کو لے جاتے ہیں، پھر کہا جاتا ہے کے آن لائن پوسٹ ڈیلیٹ کرو اور معافی مانگو اگر جان چھڑانی ہے۔ یہ عمل حکمرانی کی ایک خاص قسم کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ تاریخ کے بڑے سانح تب ہی پیش آتے ہیں جب ارباب اختیار یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کے ہر چیز کا حل ڈنڈا ہے اور وہ ہر چیز پر غالب ہیں،بے شک صرف اللہ کی ذات ہر چیز پر غالب ہے اور وہ اس کا ثبوت بار بار تاریخ میں دیتا ہے۔ لیکن تاریخ اور تحریک کے مطالعے میں اکثر حکمران دلچسپی نہیں رکھتے۔ وہ سمجھ بیٹھتے ہیں کے تاریخ بھی وہ خود ہیں اور تاقیامت تک مستقبل بھی۔ پچھلے 13 ماہ میں لاکھوں ہنر مند افراد پاکستان چھوڑ کر چلے گئے، معیشت تباہ ہوگئی، بے روزگاری اور مہنگائی کا سیلاب آ گیا۔ اس دوران ہمارے حکمران جبر اور ظلم کے نئے نئے طریقے ڈھونڈتے رہے،اور اب خواتین پر تشدد، ہزاروں بے گناہ لوگوں کی غیر قانونی حراست اور کئی درجن شہید کر کے یہ امید لگا بیٹھے ہیں کے وہ شاید ہر چیز پر غالب ہیں۔ ہاتھ میں ڈنڈا ہے اور ایک پوری نسل کے تصورات اور پچھلے 13 ماہ اور حصوصاً پچھلے چند دن کی تاریخ کو اس ڈنڈے سے ڈیلیٹ کرنا ہے۔ایک مشہور کہاوت ہے کے جو تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے وہ تاریخ کو دھرانے کی سزا پاتے ہیں۔