شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تاریخ رقم کرنیوالی پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی پی آئی)دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ نے والی پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے گزشتہ دنوں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے دو دن بعد ہی انہوں نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لوٹسے کو سر کیا۔ دو سال میں وہ دنیا کی چھ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔وفاقی حکومت نے کوہ پیمائی کے حوالے سے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے والی نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا جس کا نوٹیفیکشن وزیراعظم آفس سے جاری کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کیلیے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل 2013 میں ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔