سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد بھی غیر محفوظ،سینئر صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ موبائل فونز، نقدی سے محروم

اسلام آباد (پی پی آئی)سینئر صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عبداللہ چیمہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سے پاکستان کے معروف صحافی عمر چیمہ اور اعزاز سید کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیاہے، ان سے موبائل فونز اور نقدی رقم چھین لی گئی جبکہ ان کے موبائل کے پاسپورڈ ز بھی لے لیے گئے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو چاہیے کہ اس معاملے کا جلد از جلد نوٹس لیں۔عبداللہ چیمہ کے ٹویٹ سے ظاہر ہو تا ہے کہ مبینہ طور پر ڈاکو خاص قسم کے تھے جنہیں موبائل کے ساتھ ان کے پاسورڈ بھی چاہیے تھے،یعنی وہ ڈیٹا تک رسائی چاہتے تھے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں صحافی یوٹیوب پر ’ٹاک شاک‘ کے نام سے ایک کامیاب وی لاگ پر مشتمل چینل چلا رہے ہیں جن میں وہ حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق کئی اہم انکشافات اور دعوے کرتے ہیں۔