پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک میں ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی معمولی کمی ہوئی اور مہنگائی کی مجموعی شرح 45.72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس دوران 13 اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 32 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 24 روپے تک مہنگا ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ 3 روپے 38 پیسے مہنگی ہوئی اور ٹوٹا باسمتی چاول 2 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا۔