سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکسٹائل مصنوعات کے شعبے میں پاکستانی برآمدات 29 فیصد گرگئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ٹیکسٹائل مصنوعات کے شعبے میں پاکستانی برآمدات 29 فیصد گرگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ گذشتہ سال کی نسبت 29.22 فیصد تک کم ہو کر 1.232 بلین ڈالر تک رہ گئی صنعتکاروں کو انڈسٹری چلنا دشوار ہو گیا۔ گذشتہ ماہ دھاگہ اور گارمنٹس 34 فیصد،کاٹن کلاتھ 18 فیصد اور ٹاولز کی ایکسپورٹ میں 26 فیصد تک کمی ہوئی جس سے فیکٹریوں میں 50 فیصد کام بندکردیا گیا۔دوسری جا نب چیئر مین پی ایچ ایم اے خواجہ امجد نے کہا کہ ہم بھی پریشان ہیں اور ہمارے خریدار بھی وہ سمجھتے ہیں اس ملک میں سیاسی کھینچاتانی کی وجہ سے یہ انکے لئے محفوظ نہیں ہے۔ پہلے تین شفٹیں چلتی تھیں اب ایک بھی بہت مشکل سے چل رہی ہے، کام نہیں مل رہا مہنگائی کی وجہ سے دال، گھی چینی، ہر چیز کو آگ لگی ہے۔روزبروز کی ہنگامہ آرائی اور بدلتی سیاسی صورتحال نے ملکی ایکسپورٹ کو بھی بریک لگا رکھی ہے ایک طرف صنعت کار پریشان ہیں تو دوسری طرف مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں۔