سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افواج پاکستان پر حملہ،پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے:غلام سرور

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق وفاقی وزیر اورپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا ہے ان کے خلاف اگر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے تو اسی کے تحت کارروائی ہونی چاہیے،افواج پاکستان پر حملہ،پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے،قومی اسمبلی سے استعفے دینا اور اسمبلیاں توڑنا اس وقت کے لحاظ سے درست فیصلہ تھا لیکن اس کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔غلام سرور خان نے کہا کہ جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا ہے ان کے خلاف اگر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے تو اسی کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر حملہ،پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔