ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید الالضحیٰ پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ‘ وی آئی پی’ کا ٹریلر جاری

کراچی (پی پی آئی)عید الالضحیٰ کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ‘ وی آئی پی’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ٹریلر جاری کرنے کی تقریب کراچی کے مقامی سینما میں ہوئی جہاں بڑی تعداد میں فن کار شریک ہوئے، جن میں ہدایت کار اور اداکار جاوید شیخ، فلم ساز فضہ علی مرزا، ہدایت کار نبیل قریشی، ہدایت کار ندیم بیگ اور دیگر شامل تھے۔ پی پی آئی کے مطابق بڑی عید پر ریلیز ہونے والی تفریحی فلم ’وی آئی پی‘ میں نئے اداکاروں زیک اور نمرہ شاہد کو متعارف کروایا گیا ہے۔ہدایتکار رانا کامران کا کہنا تھا کہ یہ فلم موجودہ حالات کی عکاسی کرے گی، فلم کبھی بھی آپ دیکھیں گے تو ایسا لگے گا کہ موجودہ وقت کی بات ہورہی ہے۔ آ واضح رہے کہ رانا کامران نامعلوم افراد، ماہ میر، لوڈ ویڈنگ اور قائد اعظم زندہ باد جیسی بلاک بسٹر فلموں میں غیر معمولی سنیماٹوگرافی کر چکے ہیں۔ مزاح سے بھرپور یہ فلم عید الضحیٰ کے موقع پرسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔