جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہورہائیکورٹ؛ نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن ودیگر فریقین کونوٹسز جاری کردیئے۔پی پی آئی کے مطابق دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ 90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگران حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟وکیل اظہرصدیق نے کہاکہ 90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگران حکومت خود ختم ہو جائے گی،پرویز الٰہی بطور چیف منسٹر دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست پر اعتراض اٹھا دیا،جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیاآپ کون ہیں؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ میں پنجاب حکومت ک نمائندہ ہوں،جسٹس رضا قریشی اسی نوعیت کی درخواست کو خارج کر چکے،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ نگران حکومت نوٹس نہیں کر رہے معاملے کو آئینی طور پر دیکھ رہے ہیں۔