ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما افتخار حسن گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔افتخار حسن گیلانی پی پی 250سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا، جو شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔پی پی 209 خانیوال سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ٹکٹ واپس کرتا ہوں، نو مئی کو دشمن کو خوش کرنے کا موقع دیاگیا۔یاد رہے کہ نو مئی کے واقعات کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے اپنے وکیل کے ذریعے پارٹی چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا ہے۔