ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہزاد اکبر کا القادر ٹرسٹ کیس میں بذریعہ ویڈیو لنک شامل تفتیش ہونے کی پیشکش

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سابق مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے القادر ٹرسٹ کیس میں بذریعہ ویڈیو لنک شامل تفتیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ذرا ئع کے مطابق برطانیہ سے ریکور 190 ملین پاؤنڈ کی مبینہ غیرقانونی سیٹلمنٹ کیس میں شہزاد اکبر نے بذریعہ ویڈیو لنک شامل تفتیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔شہزاد اکبر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواستگزارشہزاد اکبرسابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر رہے ہیں، شہزاد اکبر اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں۔ نیب نے شہزاد اکبر کے گھر کال آپ نوٹس بھیجا ہے مگر شہزاد اکبر ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوسکتے۔