کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وسیم اکرم کو دلچسپ انداز میں شادی کی سالگرہ کی یاد دہانی

کراچی (پی پی آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اْنہیں دلچسپ انداز میں شادی کی سالگرہ کی یاد دہانی کروا دی۔ شنیرااکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو انسٹاگرام پر شوہر وسیم اکرم کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2 ماہ تک ہم اپنی شادی کے 10 سال مکمل ہونے پر خوشی منائیں گے۔ اْنہوں نے وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو احساس نہ ہو کہ یہ کتنا بڑا سودا ہے تو ایک دہائی کا ساتھ مکمل ہونے پر بس آپ کو ایک ہلکی سی یاد دہانی کروانی تھی۔ اس انسٹا پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کو شادی کے 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد اور آگے کی زندگی میں بھی اسی طرح ساتھ رہنے کی دعائیں دی جارہی ہیں۔