کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملتان سے پہلی حج پرواز 326 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

ملتان (پی پی آئی)ملتان سے بھی حج پرواز کا آغاز ہو گیا، ملتان ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز منگل کی صبح 10 بج کر 10 منٹ پر مدینہ منورہ روانہ ہوئی، پرواز پی کے 715 پر 326 حجاج سوار تھے۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں ملتان ایئر پورٹ پر حجاج کو الوداع کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِ اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی تھے۔تقریب میں ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر، سی آئی او پی آئی اے ثقلین حیدری، ایئر پورٹ منیجر سید غضنفر رضا اور سی ایس او اے ایس ایف عبدالوحید نے بھی شرکت کی۔تقریب ڈومیسٹک ڈیپارچر لاونج میں منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی یوسف رضا گیلانی نے حجاجِ کرام کو رخصت کیا۔