تحریک انصاف اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیدی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور پولیس کو انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Next Post

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے دوران سرگودھا سے لیگی نوجوان بھی گرفتار

Thu May 25 , 2023
سرگودھا (پی پی آئی) پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے دوران مسلم لیگ ن کے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے لیگی نوجوان فیاض کو بھی نظر بند کرنے اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمہ میں نامزد کئے جانے پر لواحقین نے واویلا کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سرگودھا […]