روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر؛بس گہری کھائی میں گرنے سے 10 ہندو زائرین ہلاک،متعددزخمی

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے علاقے جھجر کشتواڑ ہائی وے پر ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے دس ہندو زائرین ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق امرتسر سے آنے والی بس سرینگر ہائی وے پرجھجر کوٹلی کے قریب ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہری کھائی میں گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ دوسری جا نب ضلع ڈوڈہ میں بٹوٹ کشتواڑ ہائی وے پر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر 300فٹ گہرائی میں واقع رگی نالے میں گرنے سے ایک ڈاکٹر اور دوخواتین سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں ڈاکٹر کا بھائی پرشاد،رودا دیوی اور راج کماری بھی شامل ہیں۔