شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود، پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا، ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی کی وجہ سیعام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ماضی میں کئے گئے وعدوں پرعمل نہیں کیا گیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کے نقصان کی بڑی وجہ ہے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایک دو روز میں سارے مسائل حل نہیں ہو سکتے، ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا، ہمارے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے ہیں، پاکستان خود مختار ملک ہے ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔