شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رسمی کارروائیوں سے کرپشن کرنے والوں کو پاک صاف بناکر پیش کرنے کامذموم دھندا روکا جائے: عابد شیر علی

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رسمی کارروائیوں سے کرپشن کرنے والوں کو پاک صاف بناکر پیش کرنے کامذموم دھندا روکا جائے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ضمانتوں کی گرم بازاری میں قانون، ریاست کی رٹ اور امن و امان کے تحفظ کی ضمانت کون دے گا؟ اگر آڈیو، وڈیو شواہد اور تصویری ثبوتوں کے ہوتے بھی کھلی جارحیت اور سنگین جرائم کرنے والوں کو مراعات ملیں گی تو پھرملک اور سرزمین بے آئین میں کوئی فرق باقی نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مجرموں کو وی آئی پی پروٹوکول مل رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے لگتا نہیں کہ کوئی جرائم پیشہ اپنے کیے کی سزا پائے گا۔ رسمی کارروائیوں سے کرپشن کرنے والوں کو پاک صاف بناکر پیش کرنے کامذموم دھندا روکا جائے۔ پہلے ہی ملک، جمہوریت اور قانون کے ساتھ بہت مذاق ہو چکا ہے، سسٹم کو مزید تماشا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔