شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید کا ویڈیو بیان میں عمران خان کا نام لینے سے گریز

راولپنڈی (پی پی آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لینے سے گریز کیا۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے گھر پر چھاپے سے متعلق ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے عمران خان کا نام لینے کی بجائے “قاسم کے ابو” سے ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انصاف نہیں جو قاسم کے ابو کو چھوڑ کر جائے وہ گنگا نہایا ہے اور جو بے گناہ ہے وہ جیل میں پڑا رہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید کے گھر پولیس کی جانب سے کئی چھاپے مارے گئے ہیں جن سے متعلق شیخ رشید ملازموں پر تشدد کر کے بازو توڑنے، گھر کا سامان توڑنے پھوڑنے اور گاڑیاں ساتھ لے جانے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔