راولپنڈی میں آٹاسستا ہونے پر روٹی اور نان کی قیمت میں کمی،عمل درآمد سے نان بائیوں کا انکار

راولپنڈی (پی پی آئی)راولپنڈی میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے اہم فیصلے کر لیئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ضلعی حکام نے راولپنڈی میں آٹاسستا ہونے پر100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے لیکن ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل درآمد سے نان بائیوں نے انکار کردیا ہے،پی پی آئی کے مطابق ان کا موقف ہے کہ صرف آٹا ہی سستا ہوا ہے،۔گیس،بجلی اور دیگر اشیاء تو مہنگی ہیں۔

Next Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے4مثبت کیسز رپورٹ،6کی حالت تشویشناک

Tue Jun 6 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار196افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے04کے کورونا […]