شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسمین راشد کی بریت کے خلاف اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں بریت کے خلاف حکومتی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، سماعت آ ج ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بدھ کے روز حکومتی اپیل پر سماعت کی ہے۔حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خرم خان اور سید فرہاد شاہ پیش ہوئے۔سماعت کے دوران جسٹس وحید نے استفسار کیا کہ اپیل میں کہاں لکھا ہے کہ آپ نے انھیں کس طرح ملوث کیا۔جسٹس شہباز رضوی نے استفسار کیا کہ ’آپ کے پاس ریکارڈ ہے تو بتائیں۔ آپ نے ویڈیو کی جانچ پڑتال کرائی؟‘،جسٹس وحید نے ریمارکس دیے کہ ’استغاثہ کا پہلا کام تھا کہ وہ ڈاکٹر یاسمین کو نامزد کراتا۔‘ جسٹس شہباز نے ریمارکس دیے کہ ’تفتیشی کے پاس کچھ نہیں کہ وہ کچھ کرتا۔ حکو متی اپیل پر مقدمے کی سماعت آ ج ہو گی۔