بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویزالہٰی کی جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقلی کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور(پی پی آئی)صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوانے کے آرڈرکیخلاف درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے کل تک ملتوی کردی۔، 3رکنی لیگل ٹیم نے ریکارڈپیش کرنیکی لئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ لیگل ٹیم نے عدالت سے 2 دن کی مہلت دینے کی استدعا کر دی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پرسوں کاوقت نہیں دیاجاسکتا، ایک دن دے سکتی ہوں۔ لیگل ٹیم کی جانب سے ک جمعہ کو10بجے تک ریکارڈپیش کرنیکی یقین دہانی کرانے پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔