پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشت گردگرفتار

لاہور (پی پی آئی)پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خطرناک دہشت گرد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ کارروائیاں پنجاب کے اضلاع ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، گولیاں اور 41ہزار 170 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، ذاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف 9مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق کہ رواں ہفتے284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 13949 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔