سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا تاریخی عمارتوں کا کنٹرول والڈ سٹی لاہور کے سپرد کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی تاریخی و قدیم ثقافتی عمارتوں کا کنٹرول والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تاریخی عمارتوں خصوصاً شیرانوالہ باغ میں سمادھی، گجرات کے رام پیاری محل، گوجرانوالہ کی حویلی کی بحالی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے، چیف سیکرٹری، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنرز گجرات و گوجرانوالہ اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے تاریخی عمارتوں اور حویلیوں کی بحالی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تاریخی عمارتوں کے راستوں کی صفائی اور ثقافتی سجاوٹ کی جائے گی۔محسن نقوی نے لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں تاریخی عمارتو ں کے اردگرد تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخی عمارات ثقافتی ورثہ ہیں انہیں اصل حالت میں بحال کریں گے، پنجاب کا ثقافتی کلچر انتہائی دلکش اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا ٹاسک دے دیا ہے۔