سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پر پیپلزپارٹی کا راج، مرتضیٰ وہاب میئر اور سلمان عبداللہ ڈپٹی میئر منتخب

کراچی(پی پی آ ئی) شہر قائد کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے انتخاب کا عمل مکمل پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ڈپٹی میئر کا تاج بھی پیپلزپارٹی کے سلمان عبداللہ کے سر سج گیا ہے۔میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہوا، شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹنگ کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے 161 ووٹ حاصل کئے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی میئر کا الیکشن بھی پیپلز پارٹی جیت گئی، سلمان عبداللہ مراد 173 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ہیں۔کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر الیکشن کے موقع پر 33 اراکین غیر حاضر رہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع اور انٹری رجسٹر کے مطابق کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے سلسلے میں 366 میں سے 333 اراکین پولنگ سٹیشن آرٹس کونسل پہنچے ہیں، جبکہ 33 اراکین غیر حاضر رہے۔سندھ کے مختلف اضلاع میں میئر اور ڈپٹی میئر بلامقامبلہ منتخب ہوگئے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے 10 چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی ووٹنگ کے بغیر جیت گئے۔ضلع جنوبی اور غربی میں ایک ایک جیالا امیدوار کامیاب ہوا، جماعت اسلامی کراچی میں ٹی ایم سیز کی 6 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ دو پر تحریک انصاف فاتح قرار پائی ہے۔
حیدر آباد میں پیپلزپارٹی کے کاشف شورو میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے چوتھے بڑے شہر میرپور خاص نے کارپوریشن کا درجہ ملنے کے بعد سب سے پہلا میئر پیپلز پارٹی کا منتخب کر لیا۔عبدالرؤف غوری 27 ووٹ لیکر میئر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے نامزد ڈپٹی میئر جنید بلند بھی 27 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔میرپور خاص میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیو ایم پاکستان کو 33 اراکین کے ایوان میں 4 ووٹ ملے۔دوسری جانب بدین میں بھی پیپلز پارٹی نے ضلع کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں میدان مار لیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے علی اصغر ہالیپوتہ چیئرمین اور منتخب اور فدا حسین میندھرو وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔