بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف سوات کے رہنماوں کی افغانستان میں روپوشی کا امکان

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سوات کے رہنماوں کے افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے۔نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال نے بتایا کہ ’تحریک انصاف سوات کے رہنماوں کے افغانستان نیٹ ورک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کے مطابق نوجوانوں کو گمراہ کر کے پی ٹی آئی کے رہنما خود چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ سیاسی نعروں کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا جس کی وجہ سے 9 مئی کا سانحہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ’خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے قائدین میں سے کوئی بیرون ملک چلا گیا تو کوئی لاہور یا گلیات میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔‘ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ ’سوات کے رہنماوں کے اس نیٹ ورک کے ساتھ روابط ہیں، وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔‘نگراں وزیر کے خیال میں افغانستان میں پی ٹی آئی کے ایسے لوگوں کا تعاون کرنے والے موجود ہیں تاہم بہت جلد سب کو گرفتار کر لیا جائے گا۔’سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی کہیں چھپ کر بیٹھے ہیں مگر ان سب کا احتساب کیا جائے گا، وہ قانون سے نہیں بھاگ سکیں گے۔