اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب،تحفظ ناموس رسالت کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی نے حکومتی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کی حامی بھرلی، مطالبات پر ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ٹی ایل پی رہنما کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تحریک لبیک کے رہنمابھی شامل ہوں گے، جو تمام چیزوں کا جائزہ لے کر تحفظ ناموس رسالت کو ممکن بنائیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’ٹی ایل پی کے ساتھ 3 دن سے مذاکرات کر رہے ہیں، حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں اور انہوں نے حکومت کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، اس کے تحفظ کیلئے مل کر لائحہ عمل تیار کیا ہے، سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اس قبیح عمل میں لوگ ملوث ہیں اور اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔