پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں آ ج سے پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم پشاور، نوشہرہ، مہمند، ہنگو، خیبر، کوہاٹ اور چارسدہ میں شروع کی جائے گی۔حکام کے مطابق پشاور، ہنگو، جنوبی وزیرستان کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ پشاور، نوشہرہ،چار سدہ اور مردان سمیت خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع کی 369 یونین کونسلوں میں 23 لاکھ 19 ہزار 750 بچوں کو انسداد پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو حکام کے مطابق افغان مہاجر کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 7ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
Next Post
بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں ہلاک
Sun Jun 18 , 2023
کوئٹہ(پی پی آ ئی)کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا، نواز رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی۔میڈیا ذرائع کے مطا بق عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا، جو 2014 سے […]
