‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملیر ایکسپریس وے کراچی کی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

کرا چی(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیرایکسپریس وے بننے سے شارع فیصل پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو جائے گا، ملیرایکسپریس وے کی تعمیر سے تقریباً 40 کلومیٹر فاصلہ کم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کرااچی میں ملیر ایکسپریس وے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر شرجیل میمن اور حال ہی میں میئر کراچی منتخب ہونے والے مرتضیٰ وہاب بھی تھے۔ملیرایکسپریس وے کا معائنہ اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے 27 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا، پروجیکٹ کے 2 حصے ہیں جن پر کام جاری ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ جام صادق پل تا قائد آباد تک پہلے حصے کا کام 38 فیصد مکمل ہوچکا جبکہ قائدآباد سے کاٹھوڑ تک دوسرے حصے کا کام 15 فیصد ہوگیا۔ اس پروجیکٹ پر 6 انٹرچینج، فلائی اوورز اور 6 سیدھے پل تعمیر ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے ملیر ایکسپریس وے منصوبے کا ایک حصہ دسمبر میں کھولنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی تا ٹھٹھہ اور جامشورو کی جانب چلنے والی ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو جائے گا، ملیرایکسپریس وے کراچی کی ترقی میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، 50 کلو میٹر کا راستہ 15 منٹ میں طے ہوگا۔ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو پی ڈی نیاز سومرو اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ نے بریفنگ دی۔